• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمیمہ نے بھارتی پروڈیوسر کو سالگرہ کی مبارکباد کیسے دی؟

حمیمہ ملک نے بھارتی پروڈیوسر کو گانا گا کر سالگرہ کی مبارکباد دی


معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے دوست بھارتی پروڈیوسر تنوج گرگ کو گانا گاکر سالگرہ کی مبارکباد دی۔

گزشتہ روز اداکارہ حمیمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بہن دُعا ملک کے ہمراہ ’تو جو روٹھا تو کون ہنسے گا‘ گانا گا کر اپنے دوست بھارتی پروڈیوسر تنوج گرگ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں بھارتی پروڈیوسر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو میرے دوست۔‘

View this post on Instagram

@tanuj.garg happy birthday buddy

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on


حمیمہ ملک نے ویڈیو کے علاوہ تنوج گرگ کے ہمراہ کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سے معافی چاہتی ہوں کہ میں نے آپ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے میں تھوڑی دیر کردی ہے لیکن یقین کریں اِس سے آپ کا اور میرا پیار کم نہیں ہوگا، آپ میرے وہ بھارتی دوست ہیں جو مجھے سلام کرتے ہیں، مجھے ہر دن بتاتے ہیں کہ حمیمہ تم ایک مضبوط لڑکی ہو اور تمہیں ہمیشہ مضبوط رہنا ہے۔‘


اداکارہ نے لکھا کہ ’میری والدہ بھی آپ سے بہت پیار کرتی ہیں اور آپ تو وہ ہیں جس نے سرحد کے اُس پار سے مجھ سے پیار کیا ہے، آخر میں حمیمہ ملک نے بھارتی پروڈیوسر کی صحت اور خوشیوں کے لیے دُعا کی۔

دوسری جانب بھارتی پروڈیوسر نے بھی اپنے انسٹاگرام پر حمیمہ ملک اور دُعا ملک کی گلوکاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’جب پیار سچا ہو تو سرحدوں اور رکاوٹوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔‘



تازہ ترین