ڈزنی ، 3 اہم ترین فلموں کی نمائش روک دی

April 27, 2020

کورونا وائرس کے باعث ڈزنی نے اپنی تین اہم فلموں کو ڈیڑھ سال کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

ڈزنی کی تینوں فلمیں آئندہ سال کے وسط تک ریلیز ہونی تھی لیکن اب ایک سے ڈیڑھ سال کے لیےمؤخر کردی گئی ہے۔

اس سے قبل جیمز بانڈ اور بیٹ مین سیریز کی آنے والی فلموں سمیت دیگر متعدد فلموں کی نمائش بھی ملتوی کی جا چکی ہے۔

کورونا کی وبا پوری دنیا میں بری طرح پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے بہت سے ممالک میں لاک ڈاون نافذ ہے تاکہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں محفوظ رہیں۔