سونے کی قیمت میں 300؍روپے فی تولہ کمی

April 28, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کی کمی تفصیلات کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16ڈالر فی اونس کی کمی سے 1717ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 96ہزار 700روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 257روپے کی کمی سے 82905 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 950روپے فی تولہ پر مستحکم رہی ۔