بھارت: ہاتھی کی دادا گیری، موٹر سائیکل سواروں پر دھاوا بول دیا

April 30, 2020

بھارت: ہاتھی کی دادا گیری، موٹر سائیکل سواروں پر دھاوا بول دیا

یوں تو آپ نے اکثر افراد کو زبردستی اپنے مطالبات منواتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی دادا گیری پر اُتر آئے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ہاتھی کو ہی دیکھ لیں جس نے سڑک سے گزرتے موٹرسائیکل سواروں پر دھاوا بول دیا ہے۔

یہ مناظر بھارت میں دیکھے گئے جہاں ایک موٹرسائیکل پر دو نوجوان سڑک سے گزر رہے تھے کہ غصیلے ہاتھی نے نہ صرف اُن کا راستہ روکا بلکہ ان پر حملہ کردیا۔ تاہم نوجوان جان بچاکر دور بھاگ نکلے۔

یوں ہاتھی کو دیکھ کر جہاں نوجوان خوفزدہ ہوئے، وہیں حیران بھی رہ گئے جبکہ ہاتھیوں نے بھی ناکام ہوتے ہوئے جنگل کی جانب دوڑ لگا دی۔