این سی او سی اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجاویز منظور

May 06, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تجارتی مراکز صبح 9 سے شام 5 بجے اور رات 8 سے 10 بجے تک کھولنے کی تجاویز منظور کر لی گئیں۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور آئندہ کی حکمت عملی بالخصوص نو مئی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

این سی او سی میں پیش کی گئی سفارشات کی روشنی میں لاک ڈاؤن میں نرمی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے، تجارتی مراکز کو شام پانچ کے بعد آٹھ تک بند اور رات آٹھ سے دس بجے تک کھولے جانے کی تجاویز منظور کی گئیں جبکہ تعمیراتی صنعت کی سہولیات میں اضافے کی تجویز اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں مخصوص او پی ڈیز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کو کورونا وائرس کے حوالے سے فلاحی سرگرمیوں میں رورل سپورٹ پروگرام میں رضاکاروں کو شامل کرنے اور وزیر اعظم ٹاسک فورس کی مدد سے تمام یونین کونسلوں تک رسائی ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی۔