پارسلز پر بھی کورونا وائرس موجود ہوسکتا ہے

May 12, 2020

برطانوی ماہرین کا کہنا ہےکہ گھر پر آنے والے پارسلز پر بھی کورونا وائرس موجود ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پارسل گھر آنے کے بعد اسے 72 گھنٹے کے لیے ایسے ہی پڑا رہنے دیں اور پھر اسے کھولیں۔

تحقیق کاروں نے بتایا کہ کاغذ کی مختلف اقسام پر کرونا وائرس 72 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے چنانچہ اس دورانیے میں پارسل کو ہاتھ لگانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف بیتھ کے پروفیسر ڈاکٹر بین اینزورتھ کا کہنا تھا ہم جانتے ہیں کہ کورونا وائرس بھی اسی طرح پھیلتا ہے جس طرح دیگر وائرس پھیلتے ہیں، اس احتیاط پر عمل کرکے ہم کورونا کے پھیلاؤ میں بہت حد تک کمی لاسکتے ہیں۔