• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے خلیوں کو بچانے والی اینٹی باڈی کی شناخت



برطانیہ میں کورونا وائرس کو خلیوں پر حملے سے بچانے والی اینٹی باڈی کی شناخت کرلی گئی ہے، جس سے بیماری کے علاج میں مدد ملنے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ماہرین کی جانب سے اس اینٹی باڈی کی شناخت سے کورونا وائرس کی بیماری کے علاج میں مدد ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہناہے کہ سائنسدانوں کی جانب سے اس اینٹی باڈی کو فورٹی سیون ڈی الیون کا نام دیا گیا ہے، یہ اینٹی باڈی کورونا وائرس کے بیرونی حصے پر موجود ابھار کی پروٹین کو ہدف بناتی ہے۔

چوہوں پر کیے گئے تجربات کے مطابق یہ اینٹی باڈی اس کورونا پروٹین سے جڑجاتی ہے اس طرح وائرس کی پروٹین خلیوں سے جڑنے کے قابل نہیں رہتی اور اس طرح کورونا وائرس خلیوں پر حملہ کرنے اور اپنی تعداد بڑھانے میں ناکام ہوجاتا ہے۔

یورپی ماہرین نے یہ اینٹی باڈیز ایسے چوہوں سے حاصل کی ہیں جن میں جینیٹک انجینئرنگ کے ذریعے انسانی جین داخل کیے گئے تھے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اینٹی باڈی بنیادی طور پر اس کورونا وائرس کو ہدف بناتی ہے جو 2003ء میں پھیلا تھا مگر یہ موجودہ کورونا وائرس یعنی کووڈ نائٹین کو بھی بے کار کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں 21501 کورونا مریض، 486 ہلاکتیں

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 734 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 584 ہو گئی۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 46 ہزار 201 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 52 ہزار 407 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 21 لاکھ 93 ہزار 624 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 49 ہزار 637 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لاکھ 170مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین