بلغاریہ کے غار سے جدید انسانوں کے ابتدائی شواہد دریافت

May 12, 2020

مشرقی یورپی ملک بلغاریہ کے ایک غار میں کام کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ نے یور پ میں پہلی بار جدید انسانوں کے حوالے سے ابتدائی دور کے براہ راست شواہد کا سراغ لگایا ہے۔

اس انتہائی اہمیت کی حامل دریافت سے پتہ چلا ہے کہ انسانوں کی یورپ کی جانب ہجرت تقریباً 45 ہزار برس قبل ہوئی یا انسان 45 ہزار سال قبل یورپ پہنچے، ان شواہد کے حوالے سے غاروں سے جو اشیاء ملی ہیں ان میں پتھروں کے اوزار و آلات، مختلف ٹولز اور بلیڈز شامل ہیں۔

انسانوں کی یہ ہجرت ان قدیم ایشیائی نسل کے یورپ پہنچنے والے انسانوں جیسے (نیندرتھلز) سے بھی قبل ہوئی۔ جبکہ اس سے پہلے نیندرتھلز کے بارے میں سمجھا جاتا تھا کہ وہ یورپ میں ابتداً پہنچے تھے۔

میکس پلانک انسٹیٹیوٹ برائے ارتقائی بشریات کے ماہر آثار قدیمہ جین جیکوئس ہبلن نے برطانوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اب ہمیں پتہ چلا کہ آٹھ ہزار سال قبل کے عہد کے درمیان پہلے جدید انسان نے مشرقی یورپ میں قدم رکھا تھا، اور یہ وہ وقت تھا جب آخرینیندرتھلز جو کہ یورپ کے مغرب بعید میں رہتے تھے معدوم ہوچکے تھے۔

آٹھ ہزار سال ایک طویل عرصہ ہے، اور یہ اس قدر زیادہ وقت ہے کہ اس دوران ان آبادیوں میں کافی باہمی رابطے خاص کر حیاتیاتی حوالے سے ہوچکے تھے۔ تاہم یہ ثقافتی طور پر بھی آپس میں مدغم چکے تھے۔