• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر: قیمتی زیورات سے لدھی ساڑھے تین ہزار سال پرانی لڑکی کی باقیات دریافت

مصر میں ایک مقبرے سے ایک ایسی لڑکی کی باقیات ملی ہیں جو کہ ساڑھے تین ہزار سال قبل مرچکی تھی، اس باقیات کے ملنے کے حوالے سے خاص بات یہ ہے کہ یہ زیورات میں لپٹی ہوئی پائی گئی جوکہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ اسکے شادی کے زیورات ہیں۔ 

یہ باقیات ہسپانوی ماہر آثار قدیمہ نے مصر کے تاریخی شہر لگسر کے قریب ایک کھدائی کے دوران دریافت کیے۔ انکا کہنا تھا کہ اس لڑکی کی عمر پندرہ یا سولہ برس معلوم ہوتی ہے۔

لڑکی نے دو پیچ دار بالیاں پہن رکھی تھی جن میں سے ایک کان پر موجود بالی پر تانبے کی پتی چڑھی ہوئی تھی۔ جبکہ انگلیوں میں اس نے دو انگھوٹیاں اور گلے پر چار نکلیس پہن رکھے تھے۔

زیورات میں لدھی اس لڑکی کی باقیات 1580سے 1550قبل مسیح کی معلوم ہوتی ہیں جو کہ فراعین مصر کے سترہویں حکمران خاندان کا عہد رہا ہے۔

آثار قدیمہ کی اس ٹیم نے بڑے اچھے انداز میں محفوظ کیے گئے ایک سینڈل کی جوڑی بھی دریافت کی ہے۔

لڑکی کی باقیات جس لکڑی کے تابوت سے ملی ہیں وہ پانچ فٹ سات انچ لمبی ہے جوکہ ایک کاٹن کی شیٹ میں لپٹی ہوئی تھی، تاہم ٹیم کا کہنا ہے کہ لڑکی کی باقیات کو بہت ہی ناقص انداز میں محفوظ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین