جامعہ پنجاب نے گریجویشن ،ماسٹرز کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

May 15, 2020

پنجاب یونیورسٹی نے گریجویشن اور ماسٹرز کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا، بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات 22 جولائی سے شروع ہوں گے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ایم اے، ایم ایس سی، بی کام پارٹ ٹو کے امتحانات کا آغاز 7 ستمبر سے ہو گا، جبکہ پارٹ ٹو کا امتحان روایتی اور ایم سی کیوس بیسڈ آن لائن ہو گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 15جولائی کے بعد یونیورسٹی کھلی تو پارٹ ٹو کے امتحانات روایتی ہو ں گے۔

ترجمان جامعہ پنجاب کا کہنا ہے کہ روایتی امتحان لینے کا فیصلہ حکومتی اجازت سے مشروط ہو گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بی اے، بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس/سائنس پارٹ ون کے سالانہ امتحانات یکم اکتوبر سے ہوں گے، جبکہ ایم اے، ایم ایس سی، بی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری، کامرس پارٹ ون کے امتحانات 2 نومبر سے شروع ہوں گے۔

ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق پارٹ ون کے امتحانات روایتی انداز میں حکومتی اجازت سے مشروط ہوں گے۔