عمر اکمل کی درخواست نہیں ملی، پی سی بی

May 16, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے کہا ہے کہ عمر اکمل کی جانب سےپابندی کے خلاف اپیل کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ ضابطہ کے مطابق عمر اکمل کو پی سی بی شعبہ قانون کو درخواست جمع کرانی ہے۔ پی سی بی ڈسپلنری پینل نے عمر اکمل پر دو شقوں کی خلاف ورزی پر تین سال کی سزا سنائی تھی ۔ ڈسپلنری پینل نے 8 مئی کو تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا اکمل14دن کے اندر اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ عمر اکمل نے معروف قانون دان بابر اعوان کی خدمات حاصل کی ہے۔