کورونا کی روک تھام: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم مقبولیت کے عروج پر

May 18, 2020

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے کامیاب اقدامات نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، اپنے ملک میں صدی کی مقبول ترین وزیراعظم بن گئیں۔

عوامی سروے میں تقریباً ساٹھ فیصد لوگوں نے جیسنڈا آرڈرن کو بحیثیت وزیراعظم پسندیدگی کا درجہ دیا، 92 فیصد شہریوں نے کورونا وائرس کے خلاف حکومت کے سخت ترین لاک ڈاؤن کی بھرپور حمایت کی۔

ایک ماہ سے زیادہ کے سخت ترین لاک ڈاؤن کے بعد نیوزی لینڈ میں اپریل کے اواخر سے نرمی کا آغاز کیا گیا اور پچھلے ہفتے نیوزی لینڈ کے شاپنگ مالز، دکانیں، سنیما، کیفے اور جم کھول دیے گئے۔

نیوزی لینڈ میں کورونا کے 1499 مریض سامنے آئے جبکہ ہلاکتیں 21 ہوئی ہیں۔