کراچی، چالان اور جرمانے کے اعداد و شمار جاری

May 20, 2020

کراچی میں ٹریفک پولیس نے چالان اور جرمانے کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں 20 مارچ سےاب تک 2 لاکھ 98 ہزار 594 چالان کیےگئے جبکہ لاک ڈاؤن کےدوران اب تک 8 کروڑ 53 لاکھ 2100 روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر اب تک 36 ہزار 260 چالان کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر اب تک 1 کروڑ 81لاکھ 30 ہزار روپے کے چالان وصول ہوئے ہیں۔