پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار ہے، اویس شاہ

May 20, 2020

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی بر قرار ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سندھ میں فی الحال پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت نہیں ہے، پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی بر قرار ہے۔

سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اس معاملے پر بات کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے آگاہ ہیں، تمام صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔