تراویح کے بعد اجتماعی دعا…!

May 22, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔رمضان المبارک میں نماز تراویح کی جماعت کے بعد امام اجتماعی دعا کرا سکتا ہے یانہیں اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب :۔نمازوں کے بعد دعا کا ذکر احادیثِ مبارکہ میں بکثرت آیاہے، نیز تراویح بھی مستقل نما زہے،لہٰذا نمازِتراویح کے بعد بھی اجتماعی دعا مانگنا درست ہے،تراویح کے بعد دعا کامانگنا سلف صالحین کا معمول رہا ہے اور اکابرین سے بھی متوارث ہے، تاہم اس کو لازم نہ سمجھاجائے اور دعا نہ کرنے والوں پر نکیر نہ کی جائے، ورنہ یہ عمل بدعت بن جائے گا۔