میلسی میں 8 ماہ کی بچی سےمبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار

May 21, 2020


پولیس نے میلسی میں 8 ماہ کی بچی سےمبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم بچی کی والدہ کا قریبی عزیز ہے۔

پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں 8 ماہ کی بچی سےمبینہ زیادتی کرنے والا ملزم بچی کی والدہ کا قریبی عزیز ہے، ملزم نےبچی کو کھلانے کے بہانے سے لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔