لاہور، مختلف جرائم کے مرتکب 9 ملزمان گرفتار

May 21, 2020

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انعام وحید کا کہنا ہے کہ ڈکیتی، قتل، اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

انعام وحید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہدرہ کے رہائشی جاوید کے قتل کےالزام میں بھائی کو گرفتار کیا گیا۔

محمد عمران کے اغوا کےالزام میں 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ سبزی منڈی کے آڑھتی عبدالمجید کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی میں ملوث ملزم بھی گرفتار کیا گیا ہے۔