• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیزن پورٹل پر شکایت ،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی تنزلی

وزیراعلیٰ پنجاب نےپا کستان سٹیزن پورٹل پر شکایت سے متعلق غلط رپورٹ بھجوانے پرڈی آئی جی انوسٹی گیشن انعام وحید کو او ایس ڈی اور2 پولیس افسروں کو معطل کر دیا ۔

وزیر اعظم آفس نے پولیس سےرپورٹ طلب کی توپولیس نے بار بار غلط رپورٹ بھجوا ئی ،وزیراعظم آفس نےصوبائی حکومت کوانکوائری کا حکم دیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن انعام وحید کو او ایس ڈی بنادیا ،جبکہ انچارج انویسٹی گیشن پولیس اسٹیشن مناواں فرخ ریاض اور اے ایس آئی شفیق محسن کو معطل کر دیا۔

وزیراعلیٰ نےڈی جی اینٹی کرپشن اعجازشاہ کو ایک ہفتے میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ بھجوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ لاہورکی ایک خاتون نے اپنی مغوی بیٹی کی بازیابی کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی تھی

تازہ ترین