فہیم اشرف کا کاؤنٹی سے معاہدہ ختم

May 22, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلش ڈومیسٹک سیزن نہ ہونے کی وجہ سے کئی اور غیر ملکی کرکٹرز کی طرح پاکستان کے فہیم اشرف اور ویسٹ انڈین کیرون پولارڈ کے معاہدے بھی ختم ہوگئے۔ نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔