سیدفضل آغا کامثبت کردارہمیشہ یادرکھاجائے گا‘ مولانا ابوتراب

May 22, 2020

کوئٹہ (این این آئی ) مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے امیر مولانا علی محمد ابوتراب نے جمعیت کے رکن صوبائی اسمبلی سابق گورنر بلوچستان سید محمد فضل آغا کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم ایک ممتاز سیاستدان اور انتہائی قابل قدر شخصیت تھے، بلوچستان کی سیاست میں ان کا مثبت کرادار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے بحیثیت گورنر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھی کرادار ادا کیا انہوںنے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔