راجہ بشارت کی نااہلی کے کیس کی سماعت 3 جون کو ہو گی

May 22, 2020


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِقانون پنجاب راجہ بشارت کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت 3 جون کے لیے مقرر کر دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی کے لیے سیمل وحید نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں راجہ بشارت کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: لاء اینڈ آرڈر بہتر بنائے بغیر احتساب مشکل ہے، راجہ بشارت

سیمل وحید کی جانب سے وزیرِقانون پنجاب راجہ بشارت پر کاغذاتِ نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔