• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعتہ الوداع، نمازِ عید کیلئے ایس او پیز تیار ہوں گے: راجہ بشارت

وزیرِقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں جمعتہ الوداع اور عید کی نمازوں کے اجتماعات کے لیے کورونا وائرس کی وباء کے حوالے سے ایس او پیز تیار کیے جائیں گے۔

پنجاب کورونا وائرس کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کے لیے پوری طرح تیار ہے، کل سے پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی، شاپنگ مالز اور مارکیٹس کھلیں گی۔

قواعد پر عمل نہ کرنے والی مارکیٹس سیل کر دی جائیں گی، آٹو انڈسٹری اور پاور لومز بھی کل سے کھل جائیں گی۔

ٹرانسپورٹرز نے بھی مسافروں کے لیے سینی ٹائزرز اور ماسک کا انتظام کرنا شروع کر دیا۔

وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرِ صدارت اجلاس میں جمعتہ الوداع اورعید الفطر کی نمازکے اجتماعات کے لیے بھی ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: راجہ بشارت اور چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس

حکومتِ پنجاب کی جانب سے اجازت کے بعد گرجا گھروں میں عبادت شروع ہو گئی، محدود تعداد میں مسیحی برادری کے افراد عبادت کے لیے چرچز میں آ رہے ہیں، گرجا گھروں میں دعائیہ تقریب کے دوران سماجی فاصلے کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

ادھر پاکستان ریلوے 30 ٹرینیں چلانے کے لیے تیار ہے تاہم اسے اس سلسلے میں حکومتی اجازت کا انتظار ہے۔

تازہ ترین