ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ظفر مسعود کی عیادت کی

May 22, 2020

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ظفر مسعود کی عیادت کی

ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے دارالصحت اسپتال میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کی عیادت کی۔

سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ ظفر مسعود معجزانہ طور پر طیارہ حادثے میں بچ گئے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ظفر مسعود حادثے کے بعد طیارے سے باہر جاگرے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ظفر مسعود کو علاقے کے لوگوں نے اسپتال منتقل کیا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ظفر مسعود خیریت سے ہیں۔

بینک آف پنجاب کے صدر طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بینک آف پنجاب ظفر مسعود معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود اسپتال میں ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال میں زیرِ علا ج ظفر مسعود نے فون پر اپنی والدہ سے گفتگو کی اور خیریت بتائی۔ ظفر مسعود کے بھائی اسپتال میں ان کے پاس موجود ہیں۔

بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود کو دارالصحت اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق صدر پنجاب بینک کے کولہے اور کالر کی ہڈی فریکچر ہوئی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ظفر مسعود کے جسم پر جلنے کا کوئی زخم نہیں، صرف خراشیں آئیں ہیں۔