عبادت گاہیں ضروری ہیں، فوری کھولا جائے، امریکی صدر

May 23, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عبادت گاہیں بہت ضروری ہیں اور انہیں فوری کھولا جائے۔

ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ چرچ اور مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کو ضروری سمجھتے ہیں، ریاست کے گورنرز چرچ اور دیگر عبادت گاہوں کو فوری طور پر کھولنے کی اجازت دیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں مذہبی رہنما عبادت گاہوں میں لوگوں کے جمع ہونے پر اور عبادات کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ امریکا سمیت کئی ممالک میں عوامی اجتماعات والی جگہوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا ہے۔