• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم باہو بلی کے ولن رانا دگوبتی نے لاک ڈاؤن میں منگنی کرلی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سنیما کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم’’ باہو بلی‘‘ میں بھلالا دیوا نامی ولن کے روپ میں خوب شہرت حاصل کرنے والے رانا دگوبتی نے لاک ڈاؤن کے دوران منگنی کرلی۔دگوبتی اور ان کی منگیترمہیک بجاج نے انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 35 سالہ رانا دگوبتی نے اس سے قبل کبھی مہیکا سے اپنے تعلق کے حوالے سے بات نہیں کی اور اسی ماہ سوشل میڈیا پ فالوورز کو مہیکا سے متعارف کروایا تھا۔اپنی اور مہیکا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے رانا نے لکھا تھا’’ اور اس نے ہاں کہہ دی‘‘۔کرونا وائرس کے باعث بھارت میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں منگنی کی تقریب کا انعقاد سادگی سے کیا گیا جس میں فیملیزاور قریبی دوست ہی شریک تھے۔کاروباری گھرانے سے تعلق رکھنے والی مہیکا بجاج ایک ایونٹ منیجمنٹ کمپنی چلاتی ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا دگوبتی کے والد اور فلم پروڈیوسرسریش بابو نے بتایا کہ مہیکا کے خاندان والوں سے حال ہی میں ملاقات کی تھی، جلد ہی دونوں کی شادی کا ارادہ ہے۔سال 2015 میں فلم ’’دم مارو دم ‘‘سے فلمی کیرئیر کا آغاز 2011کرنے والے رانا دگوبتی کو ہندی کے بجائے تامل فلموں سے اصل شہرت ملی۔ باہو بلی کے ولن ’’ جوانی ہے دیوانی‘‘ ، ’’ ہاؤس فل 4‘‘ جیسی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

تازہ ترین