• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی اور پانی کی سہولتوں پر حملوں پر پابندی مشترکہ مفاد میں ہے: فرانسیسی صدر

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون---فائل فوٹو
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون---فائل فوٹو

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ توانائی اور پانی کی سہولتوں پر حملوں پر پابندی ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آج امیرِ قطر اور امریکی صدر ٹرمپ سے ایران اور قطر میں گیس تنصیبات پر حملوں پر بات کی ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ شہری ڈھانچے خصوصاً توانائی اور پانی کی سہولتوں پر حملوں پر پابندی ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے، شہری آبادی اور ان کی بنیادی ضروریات کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ توانائی کی فراہمی کی سلامتی کو مزید فوجی کشیدگی سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید