پنجاب میں کورونا وائرس کے 1073 نئے مریض

May 23, 2020

صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 1073 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 455 ہوگئی ہے، نئے مریضوں میں 499 کا تعلق لاہور سے ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران قصور میں 20، شیخوپورہ 26، راولپنڈی 209، گوجرانوالہ 65 اور سیالکوٹ میں 64 کورونا مریض سامنے آئے۔

صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 310 اموات ہوچکی ہیں جبکہ اب تک ایک لاکھ 91 ہزار 910 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

علاوہ ازیں کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے حکومت پنجاب نے اس سال عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سادگی سے عید الفطر منانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔