• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافتی تنظیموں کا اجلاس،عید کے دن وزیراعظم ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنے کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عید کے دن وزیراعظم ہاؤس کے سامنے صحافتی تنظیموں آرآئی یوجے اور ربجا کی جانب سے احتجاجی دھرنے کو حتمی شکل دے دی گئی۔احتجاج کے حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی صدر آرآئی یو جے عامر سجاد سید کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں RIBJA کے صدور سردار شوکت محمود اور نثار احمد سمیت بیس رکنی ایکشن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں دھرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی، فیصلہ کیا گیا کہ عید کے دن 4بجے سہ پہر جڑواں شہروں کی صحافی برادری اپنے حقوق کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیگی ۔ ایکشن کمیٹی نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین