بلاول کی پارٹی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کی مذمت

May 23, 2020

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنمائوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب بلوچستان میں بھی سیاسی انتقامی کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو گوادر میں لوڈشیڈنگ اور عوامی ایشوز اٹھانے کی سزا دی گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان حکومت ہوش کے ناخن لے، وفاقی پارٹی کو نشانہ بناکر کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد کو روکنے والے کل کی طرح آج بھی ناکام ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جھوٹا مقدمہ فوراً واپس لیا جائے اور انتقامی کارروائی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔