موت کیلئے خاتون کا کراچی سے لاہور اور پھر لاہور سے کراچی کا ہوائی سفر

May 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موت کیلئے خاتون کا کراچی سے لاہور اور پھر لاہور سے کراچی کا ہوائی سفر ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی جاوید تنولی کی بھابھی نازیہ جمعرات کی دوپہر کی فلائٹ سے والد سے ملنے کراچی سے لاہور گئیں۔ لاہور میں جہاز سے اترتے ہی نازیہ کو اپنے والد کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ہونے کی اطلاع ملی، دیگر اہلخانہ کو کورونا وائرس کے خدشہ کی وجہ سے نازیہ کو آبائی گھر آنے سے منع کردیا گیا۔ نازیہ ایئرپورٹ پر ہی رک گئی، جمعرات کی شام کراچی کی پرواز میں کوشش کے باوجود سیٹ نہ ملی ۔