عیدالفطر کا اعلان ہوتے ہی بازاروں میں خریداروں کا رش

May 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) شوال کے چاند کا اعلان ہوتے ہی لوگ عید خریداری کے لئے بڑی تعداد میں باہر نکل آئے، ابدالی روڈ ، کینٹ بازار، گھنٹہ گھر ، حسین آگاہی ، گلگشت سمیت دیگر اہم بازاروں میں خریداروں کا رش لگا رہا بیشتر مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہوسکا،تحصیل چوک اور طارق روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ کے باعث سروس روڈز پر ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی۔