سعودی عرب: 5 ٹن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

May 24, 2020

سعودی سیکیورٹی فورسز نے رمضان کے دوران 5 ٹن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔

سعودی میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 174 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد سے3 ٹن 288 کلو چرس اور 2 ٹن 40 کلو نشہ آور پودہ ضبط کیاگیا۔

سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ ملزمان میں 71 یمنی، 54 سعودی شہری اور 6 صومالی باشندے شامل ہیں۔ گرفتار 43 ملزمان کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔