طیارہ حادثے میں جاں بحق خاتون کے والد صدمے سے چل بسے

May 25, 2020

کراچی طیارہ حادثہ میںجاں بحق خاتون نازیہ معراج کے والد بیٹی کے مرنے کے صدمے سے چونیاں میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابقبیٹی کے صدمے کی وجہ سے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ اِس دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

اہلِ خانہ نے بتایا کہ نازیہ معراج کی کراچی میں شادی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ نازیہ معراج اپنےوالدین کے گھر چونیاں جارہی تھیں لیکن لاہور ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہی انہیں پتہ چلا کہ ان کے والد کو کورونا وائرس ہوگیا ہے تو وہ اپنے والدین کے گھر جانے کی بجائے لاہور ایئرپورٹ سے ہی کراچی واپس آگئی تھیں۔