امیر مقام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس ہوا، شہبازشریف

May 25, 2020

امیر مقام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس ہوا، شہبازشریف

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما امیر مقام کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کی خبر سن کر افسوس ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں۔

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ امیر مقام کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایک اور لیگی رہنما نہال ہاشمی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

نہال ہاشمی نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔