آج خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کیا جاسکے گا

May 27, 2020


آج بدھ 27 مئی کو سورج خانہ کعبہ کےعین اوپر ہو گا جس کی مدد سے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سورج 2 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا جس کی مدد سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے مرکز کی حیثیت رکھنے والے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔

ہرسال دو مرتبہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپرآتا ہے، سورج خانہ کعبہ پر سال میں پہلی بار 27 مئی اور دوسری بار 15 جولائی کو آتا ہے۔