عمر اکمل انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار کے قریب بھی نہیں تھے، مکی آرتھر

May 27, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار کے قریب بھی نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمر اکمل جہاں جاتے کوئی نہ کوئی مسئلے کا اندیشہ ضرور رہتا تھا،عمر اکمل نے ہمیشہ اپنی غلطیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کی۔

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ عمر اکمل میں ٹیلنٹ تھا لیکن وہ ٹیم کلچر میں فٹ نہیں تھے، قصور عمر اکمل کا ہے، ٹیم کے سسٹم کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کبھی ٹیم کا نہیں سوچتے ،ہمیشہ اپنا ہی سوچتے تھے۔

مکی آرتھر نے اپنی گفتگو کے دوران بابر اعظم کو بہترین اور محنتی کرکٹر قرار دیا۔