کراچی: ایئربس کی تحقیقاتی ٹیم کا ایئرپورٹ ریڈار سینٹر کا دورہ

May 27, 2020

کراچی: ایئربس کی تحقیقاتی ٹیم کا ایئرپورٹ ریڈار سینٹر کا دورہ

کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے آنے والی ایئر بس کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ ریڈار سینٹر کا دورہ کیا ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے موقع پر غیرملکی ٹیم نے جہازوں کی ٹیک آف، لینڈنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئربس کی ٹیم نے ریڈار روم کے مختلف آلات کا بھی معائنہ کیا۔

تحقیقاتی ٹیم نے ریڈار پر جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر سے مختلف نوعیت کے سوالات بھی کیے گئے۔

بعد ازاں ایئربس کی ٹیم نے کنٹرول ٹاور کا بھی دورہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال موصول ہونے کے بعد ضابطہ کار کو بھی دیکھا۔