فیصل آباد میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

May 27, 2020

فیصل آباد میں ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق

فیصل آباد کے علاقے کھدر والا میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ کار خانیوال سے قصور جا رہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سمندری کے قریب کھدر والا کے مقام سے گزرنے والے ایم تھری موٹر وے پر اس وقت پیش آیا جب خانیوال سے قصور جانے والی کار اچانک ٹائر پھٹنے سے بےقابو ہو کر ٹریلر سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین شدید زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ سے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔