چوہدری فتح محمد تمام عمر کسانوں و پسے ہوئے طبقات کیلئے جدوجہد کرتے رہے،تعزیتی اجلاس

May 28, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی ورکرز پارٹی کے تحت چوہدری فتح محمدکے انتقال پر تعزیتی اجلا س ہوا جس میں سینئر مزدور رہنمامنظور رضی ، عوامی ورکرز پارٹی کراچی کے صدر جمیل شاہد، حسن عسکری، شفیع شیخ اور دیگر راہنمائوں نے شرکت کی،مقررین نے کہا کہ چوہدری فتح محمد کمیونسٹ پارٹی، سوشلسٹ پارٹی اور عوامی ورکرز پارٹی کے ایک عظیم رہنماءتھے،آپ 1970 کی ٹوبہ ٹیک سنگھ کسان کانفرنس کے بانی تھے، تمام عمر مزدوروں، کسانوں اور پسے ہوئے طبقات کے لئے جدوجہد کرتے رہے، انہوں نے کئی کتابیں لکھیں اور 18برس قید وبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ تعزیتی اجلاس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیاکہ مزدور اور کسان تحریک کے لئے ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔