سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے سیاحتی ویزوں میں 3 ماہ کی خودکار توسیع

May 28, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ڈائریکٹریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی جانب سے مملکت میں موجود سیاحتی ویزوں پر مقیم غیر ملکیوں کے ویزوں میں تین ماہ کیلئے خود کار توسیع کردی گئی ہے. جوازات کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’سیاحتی ویزے پر آنے والے سیاح جو کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر عائدپابندی کے باعث مملکت سے روانہ نہیں ہو سکے ان کے ویزوں کی مدت میں بغیر کسی فیس کے 3ماہ کی توسیع کردی گئی ہے‘۔