چین میں مٹی کا طوفان اُمڈ آیا

May 28, 2020


چین میں مٹی کا طوفان اُمڈ آیا جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

چین میں موسم کی ایسی سختی اُس وقت دیکھی گئی جب اچانک مٹی کا طوفان اُمڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا۔

چین میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔