سیالکوٹ ( آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کو پاکستانی ایپسٹین فائلز قرار دیدیا۔ خواجہ آصف کا ایپسٹین فائلز کی طرف اشارہ اسی بنیاد پر دکھائی دیتا ہے کہ انمول پنکی کے گاہکوں میں بھی بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پوسٹ میں لکھا ’’پنکی ایپسٹین فائلز کا پاکستانی ورژن ہے۔‘‘یاد رہے کہ ایپسٹین فائلز امریکی محکمہ انصاف نےجاری کی تھیں، جس میں جیفری ایپسٹین کے کم عمر بچیوں کے خلاف جنسی جرائم، منشیات کے استعمال اور امریکا سمیت دنیا بھر کی اہم شخصیات کا ذکر تھا۔