نیب کا زیرِ سماعت مقدمات پر جلد سماعت کیلئے درخواستوں کا فیصلہ

May 28, 2020

نیب کا زیرِ سماعت مقدمات پر جلد سماعت کیلئے درخواستوں کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے زیر سماعت مقدمات پر جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں نیب کے ریجنل ڈائریکٹر جنرلز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف، شاہد خاقان عباسی، شریف خاندان، سابق صدر آصف زرداری کے نیب کے میگا کرپشن مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔

ملزمان سے لوٹی ہوئی رقوم کو قومی خزانے میں جمع کروانے، دیگر شکایات کی جلد تکمیل اور احتساب عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات پر جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

اجلاس میں گندم اور شوگر اسکینڈل کی تحقیقات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضمانت پر رہا ملزمان کے خلاف عدالتوں میں اپیلیں بھی دائر کی جائیں گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں گندم کی چوری اور خُردبرد کے مقدمات میں 10 ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔

اجلاس میں 435 آفشور کمپنیوں میں سیف اللّٰہ برادران، علیم خان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مہتاب عباسی، اکرم درانی اور دیگر کے خلاف اب تک کی تحقیقات کا جائزہ بھی لیا گیا۔