یکم اگست تک کرکٹ سیزن شروع نہیں ہو سکتا، انگلش بورڈ

May 29, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے قبل ملک میں پروفیشنل ڈومیسٹک سیزن شروع نہیں ہوسکتا۔ سیزن شروع ہونے کا انحصار حکومت اور صحت کے ماہرین کی رائے پر ہوگا۔ انٹر نیشنل میچ تماشائیوں کے بغیر کرانے کی تجویز ہے۔ ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیری سن کا کہنا ہے کہ کئی حفاظتی اقدامات کی روشنی میں فرسٹ کلاس سیزن شروع ہوگا جو اکتوبر تک جائے گا۔ انگلینڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کی معطلی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ انگلش بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ میں یکم اگست تک کسی بھی طرح کی ڈومیسٹک کرکٹ نہیں ہوگی، انگلینڈ نے اس سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کو یکم جولائی تک معطل کیا تھا ۔ پروفیشنل گیم گروپ کی مشاورت سے محدود سیزن کا شیڈول تیار کرنے کی کوشش کریں گے۔