• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا امریکی ناکہ بندی کے باوجود 50 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے کا دعویٰ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باوجود رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی سب سے بڑی تجارتی بندرگاہ شہید رجائی سے 50 لاکھ ٹن سے زائد پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی گئیں۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہرمزگان کی بندرگاہوں اور بحری امور کی تنظیم (پی ایم او) کے ڈائریکٹر جنرل حسین عباس نژاد نے بتایا ہے کہ ناانصاف جنگ اور اقتصادی پابندیوں میں شدت کے باوجود شہید رجائی بندرگاہ سے 51 لاکھ 40 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔

امریکا نے اپریل میں ایران کی بندرگاہوں کی فوجی ناکہ بندی نافذ کی تھی۔

دوسری جانب امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی تھیں، جن میں ایرانی خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹروکیمیکلز کی نقل و حمل میں ملوث افراد، نیٹ ورکس اور 17 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید