وائس ریکارڈر تلاش کرنے کا کریڈٹ, 2 دعویدار سامنے آگئے

May 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حادثے کا شکار طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملنے کے بعد کریڈٹ لینے کے لئے 2دعویدار سامنے آگئے۔

ایک جانب ائر بس کمپنی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈ ان کے ماہرین کی ٹیم نے دریافت کیا لیکن دوسری جانب محکمہ ہوا بازی کا کہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر کے لیے انہوں نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی ۔

دریں اثنا طیارے کے ملبے کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ہی منتقل کیا جارہا ہے ۔