عید کیلئے سیز فائر ختم ہوتے ہی افغان فورسز پر طالبان حملہ، 14 فوجی ہلاک

May 29, 2020

کابل (اے ایف پی/جنگ نیوز )افغانستان میں عید الفطر کے موقع پر طالبان کی جانب سے سیز فائر ختم ہوتے ہی طالبان نے افغان فورسز پر حملوں کا آغاز کردیا جس کے بعد پہلے حملے میں 14 افغان فوجی ہلاک ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان میں ایک چیک پوائنٹ پر مسلح حملے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے14 اہل کار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔افغان ذمے داران نے دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع صوبے میں آج جمعرات کی صبح ہونے والے حملے کو طالبان تحریک سے منسوب کیا ہے۔