24 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزبجٹ خرچ کرنے میں ناکام

May 29, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پنجاب کی36میں سے 24ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز ڈویلپمنٹ ،نان ڈویلپمنٹ اورنان سیلری بجٹ خرچ کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے ناقص کارکردگی پر سی ای اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق نئے سی ای اوز کی تعیناتیاں سرچ کمیٹی کے ذریعے کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق سب سے سب سے زیادہ خراب کارکردگی پنجاب کے 10اضلاع لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، نارووال ، ڈی جی خان ، ملتان، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،بھکراورحافظ آباد کی رہی ہے۔ اتھارٹیزکی اکثریت 20 فیصد بجٹ خرچ کرنے میں بھی کامیاب نہ ہوئی۔