میپکو‘ 8584نئے ٹرانسفارمر نصب،کل تعداد1لاکھ77ہزار سے زائد

May 29, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)نے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن، نئے کنکشنوں کی فراہمی کے لئے رواں مالی سال کے دوران8584نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بعدمیپکو ریجن میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعدادایک لاکھ77ہزار716ہوگئی ہے ۔جولائی2019ء سے اپریل2020ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں مختلف استعدادکار کے1063ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے جن کی تنصیب کے بعد ملتان سرکل میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی کل تعداد21699ہوگئی ہے۔ ڈیرہ غازی خان سرکل میں482 ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد15802، وہاڑی سرکل میں1208ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد تعداد 21273، بہاولپور سرکل میں 1459ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد 30133، ساہیوال سرکل میں1278 ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد 26128، رحیم یار خان سرکل میں614 ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد 20263، مظفر گڑھ سرکل میں784ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد 14645، بہاولنگر سرکل میں933 ٹرانسفارمرز نصب کرنے کے بعد کل تعداد 13110 اور خانیوال سرکل میں 763 نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں جن کی تنصیب کے بعد سرکل میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعداد 14663ہوگئی۔