انگلینڈ کا 17 جون سے پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان

May 29, 2020

برطانوی حکام نے آئندہ ماہ سے پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی دنیا بھی شدید متاثر ہوئی ہے تاہم اب انگلینڈ حکام نے 17 جون سے ایک بار پھر پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹن ویلا بمقابلہ شیفیلڈ یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی بمقابلہ آرسنل میچز 17 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ 19 سے 21 جون تک فل شیڈول میچز کھیلے جائیں گے۔

پریمئر لیگ حکام کا کہنا ہے کہ تمام کلبز لیگ دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر متفق ہوگئے، پریمئر لیگ سیزن کے 92 میچز ابھی باقی ہیں۔